ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو پولیس فائرنگ: سی آئی ڈی نے شروع کی تحقیقات

منگلورو پولیس فائرنگ: سی آئی ڈی نے شروع کی تحقیقات

Sat, 28 Dec 2019 20:59:50    S.O. News Service

منگلورو 28/دسمبر(ایس او نیوز) منگلورو میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منعقدہ احتجاج اور بعد میں ہونے والے تشدد میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی موت کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے۔ لہٰذا سی آئی ڈی کی ایک ٹیم نے جمعہ کے دن منگلورو پہنچتے ہوئے براہ راست تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سی آئی ڈی کے ایس پی راہل شاہ پور کی قیادت میں ایک پانچ رکنی ٹیم تحقیقات کے پہنچی ہے، جسے اپنی تحقیقات پوری کرکے پورٹ پیش کرنے کے لئے تین مہینے کا وقفہ دیا گیا ہے۔منگلورو پولیس نے احتجاج اور تشدد سے متعلق ڈھیر سارے ویڈیو کلپس جمع کررکھے ہیں۔ سی آئی ڈی کی ٹیم اس بات کی تفتیش کرے گی کہ منگلورو پولیس نے جوابتدائی تحقیقات کی ہے وہ درست انداز ہے یا نہیں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سب سے پہلے منگلورو پولیس کمشنر کے دفتر پہنچ کر وہاں سے ضروری معلومات حاصل کی۔

اس کے علاوہ حکومت نے میجسٹریل انکوائری کا بھی حکم دیا ہے جس کے تحت اڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیشااس معاملے کی تحقیقات کا کام 28دسمبر سے شروع کرنے والے ہیں۔انہیں بھی اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے تین مہینے کی مہلت دی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ منگلورو پولیس کے اعلیٰ افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کی بھی خبر ہے۔ جس کے بعد تمام پولیس افسران کو خصوصی احتیاط برتنے اور حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پولیس کمشنرکے دفتر میں ہر آنے جانے والے کی سختی کے ساتھ تلاشی لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ماضی میں جن اعلیٰ پولیس افسران نے منگلورو میں خدمات انجام دی تھیں، جیسے کے یو بیلی اپا، تھمیّا، راجیندرا، بھاسکرا وکلیگا، ڈاکٹر وینکٹیش پرسنّا اور ویلنٹائن ڈیسوزا وغیرہ کو تحقیقات میں تعاون کرنے کے لئے منگلورو میں بلالیا گیا ہے۔


Share: